ڈی آئی جی ورنگل رینج مسٹر ملا ریڈی نے سماج میں موجود ایس سی ،ایس ٹی
،اٹراسٹی قانون کے تحت درج کئے گئے مقدمات کی عاجلانہ یکسوئی کے لیے
اقدامات کرنے عہدیدار وں کو ہدایت دی ۔انہوں نے پولیس ہیڈ کوارٹر ہنمکنڈہ
میں ورنگل اربن و رورل حدود میں درج کئے گئے ایس سی ، ایس ٹی مقدمات پر سی
آئی ڈی ، ڈی آئی جی آر بی نائک کی قیاد ت میں ایس پی امبرکشو ر جھا کی صدار
ت میں اجلاس منعقد ہوا ۔اس موقع پر ملاریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ
پولیس اسٹیشن کی سطح پر کتنے مقدمات درج ہیں اور اسکی کارکردگی سے متعلق
جانکاری حاصل کی ۔ سی آئی ڈی،ڈی آئی جی مسٹرآر بی نائک نے ان مقدمات میں
متاثرین کے لیے حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات اور کارکردگی
سے متعلق جانکاری حاصل کی ۔انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ متاثرین کو
انصاف ملنے کے اقدامات کریں ۔دریافت کرنے کے بعد ملزمین کو فوری گرفتار
کرکے عدالت میں حاضر کریں ۔انہوں نے مقدمات کی مکمل تفصیلات کو ہرماہ سی
آئی ڈی دفتر کو روانہ کرنے کی ہدایت دی ۔اور اس میں دریافت کرنے والے
عہدیدار کا نام بھی درج کریں ۔ہر ماہ ایس پی کی قیاد ت میں اجلاس منعقد
کرنے کا مشورہ دیا ۔اس اجلاس میں ا ے ایس پیز یادیا ،سریکانت ،ڈی ایس پیز
شوبھن کمار ،مہندر ،وینکٹیشور راؤ ،سریندر ناتھ اور دیگر عہدیدار موجود تھے
۔